ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل ہو: یوگی آدتیہ ناتھ

اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل ہو: یوگی آدتیہ ناتھ

Sat, 19 Sep 2020 20:57:53    S.O. News Service

لکھنؤ،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں کو نوکری سمیت روزگار کے وافر مواقع دستیاب کرانے کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بیسک ایجوکیشن میں 31661 اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ٹیچروں کے 69000 خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 6 جنوری 2019 کو ٹی ای ٹی کا امتحان منعقد کرایا گیا تھا۔ سات جنوری 2019 کوجنرل زمرے کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے 65 فیصدی جبکہ بیکورڈ و اوبی سی زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کم از کم 60 فیصدی نمبرات طے کیے گئے تھے۔

اس نوٹیفکیشن کے ضمن میں کچھ امیدواروں کے ذریعہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے 29مارچ 2020 کو حکومت کے موقف کی تائید کی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے 21 مئی 2020 کے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ جن سیٹوں پر شکچھا متر تعینات ہیں ان کو چھوڑ کر باقی خالی اسامیوں پر تقرریاں کی جائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اسی ضمن میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم دیا ہے کہ 31661 خالی اسامیوں پر تقرری کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کی جائے۔


Share: